Best urdu poetry sad urdu poetry

Best urdu poetry sad urdu poetry

 ‏تیرے بدلے ہوئے لہجے سے کہیں بہتر ہے
ہم جدائی کی اذیت ہی گوارا کر لیں
کچھ خدا ایسا کرے تجھ کو محبت ہو جائے
تُو پکارے ہمیں __ہم تجھ سے کنارا کر لیں
اے شوق نظارہ کیا کہئے نظروں میں کوئی صورت ہی نہیں 

اے ذوق تصور کیا کیجے ہم صورت جاناں بھول گئے
لازم ھے کہ ہر شام ہتھیلی پہ رکھوں دل
وہ شخص ناں آ کر بھی تو مہمان ھے میرا

  محسن نقوی
وہ اتنا سادہ ہے ظالم کہ کچھ پتہ نہ لگے
جفا کرے بھی تو ایسے کہ بے وفا نہ لگے

مجھے جو روک رہے ہو تم اس کی پوجا سے
اسی سے کیوں نہیں کہتے کہ دیوتا نہ لگے
کر اُن کا ادب رکھ اُنھیں سینے سے لگا کر

یہ درد یہ تنہایاں_____مہمان ہیں محسن

محسن نقوی​💕
تمہاری آنکھیں تراشتی ہیں حسین منظر
تمہارا ہونا ہوا میں خوشبو بکھیرتا ہے

تمہیں ملا کے جو دیکھتا ہوں تو ہے مکمل
وہ ایک دنیا جو دل بسانے کی سوچتا ہے
‏تمہیں کیسے کروں شمار ، عام لوگوں میں

عام لوگ نہیں دیتے ، اچھا خاصا دُکھ
محبت کو بس راز ہی رہنے دو
اسکی وضاحت موت ہوتی ہے

جون__
دل_ تو___ عاشقوں__ کے __پاس___ ھوتا __ہے 

ہم تو شہزادے ہیں جگر رکھتے ہیں
یقین ٹوٹ گیا تو________بحال پھر نہ ہوا
یہ وہ زوال ھے جس کو____کمال پھر نہ ہوا

گو ابتدا میں ہم بھی____بکھر بکھر سے گئے
ہاں اس کے بعد ہمیں بھی___ملال پھر نہ ہوا
وہ خواب تھا بکھر گیا خیال تھا ملا نہیں 
مگر یہ دل کو کیا ہوا کیوں بجھ گیا پتا نہیں 

ہر ایک دن اداس دن تمام شب اداسیاں 
کسی سے کیا بچھڑ گئے کہ جیسے کچھ بچا نہیں
ساتھ ھم دل کے چلے دل کو نہ روکا ھم نے۔
جو نہ تھا اپنا اُسے ٹوٹ کے چاہا ھم نے

ایک ہی دھوکے میں کٹی عمر ھماری ساری ۔
کیا بتائیں کسے کھویا ، کسے پایا ھم نے..
میں اسکوبھول چکاہوں عجیب بات ہے یہ 
جوچہرہ آنکھ سےاوجھل نہیں ہوا اب تک 
یہ تیرے عشق کی توہین ہے پری زادی 
میں تیری یاد میں بیکل نہیں ہوا اب تک
حسن اک دل ربا حکومت ہے
عشق اک قدرتی غلامی ہے
❤️
‏اُس نے ہونٹـوں پہ فقـط رنگِ تبسّــم دیکھـا
اُس نے دیکھی نہیں اُڑتی ہوئی رنگت میری

Post a Comment

0 Comments