Love poetry sms urdu shair o shairy

‏تیرے چہرے سے ہٹائیں جو نظر، مر جائیں

دیکھتے ہیں تجھے ہم، اور جیئے جاتے ہیں

 سوئے ہوئے ہیں لوگ تو ہوں گے سکون سے

ہم  جاگنے کا  روگ  لگائیں  کسی  کو  کیا


حبیب جالب

‏رنگ اترے تو ہمیں چھوڑ دیا تو نے بھی

خوبرو تھے تو تیری جان ہوا کرتے تھ

 خیر گزری کہ نہ پہنچی ترے در تک ورنہ

 آہ نے آگ لگا دی ہے ____ جہاں ٹھہری ہے 


حسرت موہانی

یوں تو دُ نیا میں کوئی شخص بھی انمول نہیں ۔ 

تمُ بکے جتنے میں اُ س دام پہ رونا آیا۔🙂

 ہم پر غمِ حیات کی نیت خراب ہے، 

اس نامراد کو تو میری جان چاہیے!

 

وہ مجھکو پڑھ کر

 ایسے بھول گیا جیسے اشتہار کوئ.

 قابل دید ہیں یہ آنکھیں کہ ان آنکھوں سے 

ہم خود ہی پامال ہوئے خود ہی تماشا دیکھا

 طُلوعِ صُبح سے پہلے ہی بُجھ نہ جائیں کہیں

یہ دشتِ شب میں سِتاروں کی ہم سفر آنکھی

ہمارے شہر میں رہتا ہے نامراد مگر

ہمارے ساتھ کبھی بھی رجوع نہیں کرتا


وہ کہہ رہے ہیں محبت ہی نامکمل ہے

بدن بدن سے اگر گفتگو نہیں کرتا