Sad urdu poetry , best urdu shairy

 

Sad urdu poetry , best urdu shairy

تم نہ محرم , نہ میرے دوست, نہ دکھ کے ساتھی 
ہائے کس حق سے میرا تم سے گِلہ رہتا ہے___؟
  . . . . 💛💜💛
  اصرار تھا انہیں کہ_______بھلا دیجئے ظفر!!!
  ہم نے بھلا دیا تو وہ اس پر بھی خوش نہیں!!!
  💛💜💛
  بہت مجبور آنکھیں تھیں ، بہت بے ربط جملے تھے 
  ضرورت کو بیاں کرنے سے ، اک خوددار قاصر تھا
  💛💜💛
  رہا نا دل میں وہ بے درد اور درد رہا.
  مقیم کون ہوا ہے مقام کس کا تھا.
  داغ دہلوی
  💛💜💛
  عشق ہے کارِ شیشہ و آہن آپ کا کہنا ٹھیک سہی
دل تو ناصح مُورکھ ٹھہرا، مُورکھ کو سمجھائے کون
💛💜💛
رات ہوتی ہے تو اک شخص میرے چہرے پر
اپنے حصّے کی اداسی بھی چھڑک جاتا ہے
💛💜💛
اے گردشِ حالات "تری خیر کہ تو نے
وہ زخم بھرے ہیں کہ جو بھرنے کے نہیں تھے
راشد منیر
💛💜💛
صدائیں ایک سی یکسانیت میں ڈوب جاتی ہیں 
ذرا سا مختلف جس نے پکارا یاد رہتا ہے
💛💜💛
ایسا نہیں کہ بن ترے ٹھہری رہی حیات
لیکن کٹی ھے دل کو میرے کاٹتے ہوئے
💛💜💛
تو نے کیا کھول کے رکھ دی هے لپیٹی هوئی عمر 
تو نے کن آخری لمحوں میں ....... پکارا هے مجھے ...!!!
💛💜💛
دشت فراق میں وہ بصیرت ملی ندیم
جو ہم سے چھن گیا ،وہی جا بجا ملا
💛💜💛
تجھے یہ غم کہ مری زندگی کا کیا ہوگا
مجھے یہ ضد کہ مداوہ نہ کر سکے تو بھی
ناصر کاظمی
💛💜💛
اب آپ آگئے ہیں تو آتا نہیں ہے یاد
ورنہ ہمیں کچھ آپ سے کہنا ضرور تھا
💛💜💛
میں ذمے دار ہوں تیری اداس آنکھوں کا
میں مانتا ہوں حفاظت نہیں ہوئی مجھ سے
💛💜💛
‏ہوش کا کتنا تناُسب ہو! بتا دے مُجھ کو،
اور اس عشق میں درکار ہے وحشت کتنی...؟
دیکھ یہ ہاتھ میرا اور بتا دست شناس،
رزق کتنا ہے مُقدر میں..؟ مُحبت کتنی.
💛💜💛
اُس آخری نظر میں عجب درد تھا منیرؔ
جانے کا اُس کے رنج مجھے عمر بھر رہا
شاعر مُنیرؔ نیــازی


Post a Comment

0 Comments