Allah ka shuker buht hi khubsurat alfaz

Allah ka shuker buht hi khubsurat alfaz

 Allah ka shuker buht hi khubsurat alfaz

 ' شُکر '

بہت مصروف رہنا بھی

خدا کی ایک نعمت ہے۔

ہجومِ دوستاں ہونا ،

کسی سنگت کا مِل جانا ،

کبھی محفل میں ہنس لینا ،

کبھی خِلوت میں رو لینا ،

کبھی تنہائی ملنے پر

خود اپنا جائزہ لینا ،

کبھی دُکھتے کسی دل پر ،

تشفّی کا مرہم رکھنا  ،

کسی آنسو کو چُن پانا ،

کسی کا حال لے لینا ،

کسی کا راز ملنے پر ،

لبوں کو اپنے سِی لینا ،

کسی بچے کو چھُو لینا ،

کسی بُوڑھے کی سُن لینا ،

کسی کے کام آ سکنا ،

کسی کو بھی دُعا دینا ،

کسی کو گھر بلا لینا ، 

کسی کے پاس خود جانا ، 

نگاہوں میں نمی آ نا ،

بِلا کوشش ہنسی آ نا ،

تلاوت کا مزہ آ نا ،

کوئی آیت سمجھ پانا ،

کبھی سجدے میں سو جانا ،

کسی جنت میں کھو جانا۔۔ ،

خدا کی ایک نعمت ہے۔۔۔۔

 ‏آنکھیں ہیں دو مگر، نظر ایک ہی آتا ہے

آنکھوں سے سیکھ لیجئیے، توحیدِ دلبرانہ⁦!!

 دلوں کی عما رتوں میں کہیں بندگی نہیں

پتھروں کی مسجدوں میں خدا دھونڈتے ہیں لوگ۔

 قرآن کی ہدایت بھول گئے سنت کی فضیلت بھول گئے

افسوس کہ ہم رفتہ رفتہ احکام شریعت بھول گئے

میداں میں نکلنا چھوڑ دیا دشمن کو کچلنا چھوڑ دیا 

گرگر کہ سنبھلنا چھوڑ دیا جنگوں کی مہارت بھول گئے 

قرآن کی ہدایت بھول گئے سنت کی فضیلت بھول گئے

افسوس کہ ہم رفتہ رفتہ احکام شریعت بھول گئے

بجلی نے چمکنا چھوڑ دیا بادل نے گرجنا چھوڑ دیا

شاہیں نے جھپٹنا چھوڑ دیا سب شیر شجاعت بھول گئے

قرآن کی ہدایت بھول گئے سنت کی فضیلت بھول گئے

افسوس کہ ہم رفتہ رفتہ احکام شریعت بھول گئے

کیوں آپ نے خنجر پھینک دیا کیوں آپ نے نیزہ توڑ دیا 

کیوں آپ مسلماں ہو کر بھی شمشیر سے رغبت بھول گئے

قرآن کی ہدایت بھول گئے سنت کی فضیلت بھول گئے

افسوس کہ ہم رفتہ رفتہ احکام شریعت بھول گئے

کیوں ساری فصیلیں ٹوٹ گئیں کیوں دشمن سر پر آپہنچا

کیوں آپ بنے آرام تلب کیوں شوق شہادت بھول گئے

قرآن کی ہدایت بھول گئے سنت کی فضیلت بھول گئے

افسوس کہ ہم رفتہ رفتہ احکام شریعت بھول گئے

میداں میں جانا سنت ہے تلوار چلانا سنت ہے 

اور زخم بھی کھانا سنت ہے کیوں آپ یہ سنت بھول گئے

قرآن کی ہدایت بھول گئے سنت کی فضیلت بھول گئے

افسوس کہ ہم رفتہ رفتہ احکام شریعت بھول گئے

کشمیر کی مائوں بہنوں کی فریاد سنے تو کون سنے 

اس دیس کہ لیڈر یورپ میں آلہء سماعت بھول گئے

Post a Comment

0 Comments