Sad urdu shairy urdu poetry

 Sad urdu shairy urdu poetry


 بات پُھولوں کی سُنا کرتے تھے

ہم کبھی شعر کہا کرتے تھے


مَشعَلیں لے کے تُمہارے غَم کی

ہم اندھیروں میں چَلا کرتے تھے


اب کہاں ایسی طبیعت والے

چوٹ کھا کر جو دُعا کرتے تھے


ترکِ اِحساسِ محبَّت مُشکِل

ہاں مگر اہلِ وفا کرتے تھے


بِکھری بِکھری ہُوئی زُلفوں والے

قافِلے روک لِیا کرتے تھے


آج گُلشن میں شگُوفے ساغرؔ

شکوۂ بادِ صبا کرتے تھے

؎ ساغرؔ صدیقی

Post a Comment

0 Comments